• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے بھارتی مظالم کو بے نقاب، کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا، وفاقی وزراء

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی،نمائندہ خصوصی، وقائع نگار) وفاقہ وزراء نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے ہوئے کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے ڈٹ کر پیش کیا، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک دفعہ پھر دنیا کے سامنے بھارت کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کیا، ایک دفعہ پھر بین الاقوامی سطح پر واضح کیا کہ پاکستان، فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی قرارداوں کے مطابق دو ریاستی حل کا حامی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے تاریخی خطاب سے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ عمران خان نے جنرل اسمبلی میں پاکستان کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نہ صرف عالم اسلام کے ترجمان بلکہ عالمی رہنما کے طور پر سامنے آئے، پورا عالم اسلام آج شکریہ عمران خان کہہ اٹھا، ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر قانون سازی کی تجویز پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خطاب کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے بھارت کی طرف سے فالس فلیگ آپریشن کے خدشات کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت اپنی معاندانہ پالیسیوں کے باعث، خطے کے امن و امان سے کھیل رہا ہے۔
تازہ ترین