• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کا مناظرہ چیلنج قبول‘فرارہونے نہیں دینگے‘ حافظ حسین احمد

کوئٹہ/کراچی/اسلام آباد (جنگ نیوز) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی جانب سے جے یو آئی کو ایک ہفتہ کے اندر کسی بھی چینل پر دئیے گئے مناظرے کے چیلنج کو ہم نے قبول کرلیا ہے، میں نے تین بار قبول ، قبول ، قبول کہہ کر چند گھنٹوں کے بعد ہی جوابی چیلنج دیدیا لیکن شیخ رشید اب اس سے پہلو تہی کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے موقر ادارہ شیخ رشید کو ضرور ”پٹا“ ڈالے گا ‘ وہ ہفتہ کو وفود سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پرجے یو آئی کے مرکزی سرپرست اعلیٰ پیر خواجہ خلیل احمدآف خانقاہ سراجیہ کندیاں، چمن چیمبرس آف کامرس کے صدر حاجی جلات خان اچکزئی، حمید اللہ اچکزئی، حاجی شمس الدین رند، میر نصیر بنگلزئی، سید سلمان علی، نیاز ، راوٴ خالد، سیف اللہ مری، سلیمان خان کانسی، مولانا حبیب الرحمن حقانی، مولانا عبدالرحمن شاہ، مولانا فیض محمد، مولانا سیف اللہ، حافظ رشید احمد سارنگزئی اور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین