• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دپیکا این سی بی کےسخت سوالات پر 3 بار روئیں

بالی ووڈ ڈرگ کیس میں اداکارہ دپیکا پڈوکون این سی بی کی جانب سے پوچھے گئے سخت سوالات پر 3 بار روئیں۔

بالی ووڈ ڈرگ کیس میں بھارتی شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکار اس وقت مشکل میں گھرے ہوئے ہیں جنہیں منشیات استعمال کیس میں تحقیقاتی اداروں کی جانب سے پوچھ گچھ کے لیے بلایا جا رہا ہے، ان فنکاروں میں سارہ علی خان، شردھا کپور اور دپیکا پڈوکون کے نام سر فہر ست ہیں۔

گزشتہ دن دپیکا پڈوکون این سی بی کی جانب سے بلائے جانے پر تفتیش کے لیے پیش ہوئیں۔

بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق این سی بی کے ذرائع کا بتانا ہے کہ دپیکا پڈوکون سے 5 گھنٹے تفتیش کی گئی، اس دوران اداکارہ دپیکا پڈوکون سخت سوالات پوچھے جانے کے دوران 3 مرتبہ روئیں۔

تفتیش کے دوران دپیکا کی جانب سے اپنی منیجر کرشمہ پراکاش سے منشیات سے متعلق واٹس ایپ چیٹ کا اعتراف بھی کیا گیا جبکہ دپیکا نے منشیات کے استعمال کے تمام دعوؤں کی تردید کر دی۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اور ان کی منیجر کرشمہ پراکاش کی 2017ء  میں واٹس ایپ پر کی جانے والی منشیات سے متعلق گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دپیکا پڈوکون منیجر کرشمہ پراکاش سے اپنے لیے منشیات منگوا رہی ہیں۔

دپیکا کی اس چیٹ کے وائرل ہونے کے بعد ہی بھارتی تحقیقاتی ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دپیکا پڈوکون، سارہ علی خان، شردھا کپور اور راکول پریت سنگھ کو سمن جاری کیے تھے۔

تازہ ترین