• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت کے نظام کی بہتری پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم


وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صحت کے نظام کی بہتری پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے انصاف ڈاکٹر فورم کے وفد نے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی شرکت کی۔

وفد نے وزیراعظم عمران خان سے صحت کارڈ میں دانتوں کی بیماریوں کا علاج بھی شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ملاقات میں پی ایم سی کے متعلق ڈاکٹرز کمیونٹی کے تحفظات اور ایم ٹی آئی پر بحث و مباحثہ بھی کیا گیا۔


وزیراعظم نے ہیلتھ ریفارمز میں انصاف ڈاکٹر فورم کو اپنی کاوشیں جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

عمران خان نے تمام ہیلتھ منسٹرز کو ڈاکٹروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کردی۔

مذکورہ وفد نے وزیراعظم کو ملک بھر کے ڈاکٹرز اور متعلقہ کمیونٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین