آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ربیع الاوّل 1442ھ 27؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سندھ میں نرسری سے آٹھویں تک کلاسوں کا آج سے آغاز

سندھ میں نرسری سے لے کر آٹھویں جماعت تک کلاسوں کا آغاز  آج سے ہورہا ہے۔ نویں اور دسویں جماعت میں کلاسوں کا سلسلہ پہلے سے جاری ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ سندھ میں نرسری سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسوں کا باقاعدہ آغاز 28 ستمبر سے ہوگا۔ تمام اسکول ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ والدین خود بھی بچوں کے اسکول جا کر کورونا سے بچاؤ کے انتظامات کا جائزہ لیں اور تمام اسکول بچوں کے لیے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کو ماسک لگا کر اسکول بھیجیں اور اساتذہ بھی احتیاط سے کام لیں۔

دوسری جانب نجی اسکول ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں بچوں کو ٹمپریچر چیک کر کے اندر جانے دیا جائے گا جبکہ وائرس سے بچاؤ کا اسپرے بھی کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید