• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹیورٹنا کی ناگہانی موت کے دکھ میں شریک ہوں، جیسنڈا آرڈن

لندن (وجاہت علی خان) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نےجنوبی لندن کے کرائیڈن پولیس اسٹیشن میں گرفتار شخص کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے پولیس افسر سارجنٹ میٹیورٹنا کی ناگہانی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میں مرحوم کے لواحقین اور دوستوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہوں، قبل ازیں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، اپوزیشن لیڈر، اسپیکر اسمبلی اور تمام برطانوی سرکردہ سیاستدانوں نے بھی اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا تھا، بتایا جاتا ہے کہ سارجنٹ رٹنا1989ء میں نیوزی لینڈ سے برطانیہ آکر آباد ہوا اور بعدازاں پولیس فورس جوائن کی، اس کی دو مہینے بعد ریٹائرمنٹ ہونا تھی، لواحقین میں اس کا ایک نوجوان بیٹا، سابقہ گرل فرینڈ شامل ہیں، میٹرو پولیٹن پولیس قاتل شخص کے خاندانی پس منظر کی تحقیق کررہی ہے۔ تاہم پولیس کے مطابق یہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں ہے لیکن حیران کن امر ہے کہ جس قاتل نے فائرنگ کی اس کے ہاتھوں کو پشت کے پیچھے ہتھکڑی لگی تھی، یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مذکورہ شخص جرائم پیشہ تھا اور ماضی میں اس کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے، 23سالہ قاتل جس نے سارجنٹ رٹنا پر گولی چلانے کے بعد خود پر بھی گولی چلائی، اس کی حالت بھی ہسپتال میں تشویشناک ہے۔ 
تازہ ترین