• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصباح الحق کی ملتان میں مصروفیات، سی ای او وسیم خان کے ساتھ میٹنگ ملتوی

مصباح الحق کی ملتان میں مصروفیات، سی ای او وسیم خان کے ساتھ میٹنگ ملتوی 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی ملتان میں مصروفیات کے باعث ان کی سی ای او وسیم خان کے ساتھ ہونے والی پیر کو میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔مصباح الحق،قومی ٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ کے میچ دیکھنے اور سلیکٹرز کے ساتھ پہلی باضابطہ میٹنگ کے لئے پیر کوملتان جارہے ہیں جہاں وہ ایک ہفتے قیام کریں گے۔پی سی بی کی نیشنل فریم ورک پالیسی پر اہم اجلاس پیرکو ملتان میں ہوگااجلاس میں مصباح الحق، وقار یونس، ثقلین مشتاق اور گرانٹ بریڈ برن شرکت کریں گے۔چھ ڈومیسٹک ٹیموں کے ہیڈ کوچز اجلاس میں شریک ہوں گے۔

تازہ ترین