• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ، وباء کے باعث ملتان اور پنڈی میں میچ بند دروازوں میں کھیلا جائے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنا وائرس کی وباء کے باعث ملتان اورپنڈی میں قومی ٹی ٹونٹی کپ بند دروازوں میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کے کپتان بابراعظم، حیدر علی، حارث رؤف، سرفراز احمد اور شان مسعود کو ابھی سے شائقین کرکٹ کی کمی شدت سے محسوس ہونے لگی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ کرکٹ تو کھیل ہی فینز کا ہے کیونکہ یہی تو وہ لوگ ہیں جو ہر اچھے اور برے دن میں ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں، اس مرتبہ بند دروازوں میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں ہمیں شائقین کرکٹ کی کمی شدت سے محسوس ہوگی۔

تازہ ترین