• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرد اداکاروں کیلئے بھی ’’خوبصورت‘‘ ہونا ضروری ہوگیا ہے، اسامہ طاہر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار اسامہ طاہر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد اداکاروں کو بھی کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جن میں خوبصورت نظر آنا بھی شامل ہے۔ڈرامہ انڈسٹری میں محض تین سال میں اپنی ایک الگ پہچان بنانے اور ’ایمرجنگ ایکٹر ایوارڈ ‘ اپنے نام کرنے والے اسامہ طاہر نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا کہ انڈسٹری میں اب مرد اداکاروں کے لیے بھی ’’خوبصورت‘‘ ہونا ضروری ہوگیا ہے اور صلاحیت ثانوی چیز ہوگئی ہے۔اسامہ طاہر نے مزید کہا کہ اداکار ہونے کے لیے ضروری ہوگیا ہے کہ آپ کی رنگت سفید ہو، بے داغ جلد ہو، داڑھی اور ہیئر اسٹائل اچھا ہو۔ مجھے بھی کئی بار صرف گوری رنگت کی وجہ سے ڈرامے میں کام ملا۔ڈرامہ ’’ہانیہ‘‘ میں عمدہ اداکاری دکھانے والے اسامہ طاہر کا مزید کہنا تھا کہ ان سب کی وجہ سے اداکاری کا ہنر پیچھے رہ گیا ہے، نوآموز اداکار بھی اپنی وجاہت، ظاہری بود وباش پر توجہ دے رہے ہیں۔

تازہ ترین