• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکاراؤں کا کام زیادہ لیکن مرد اداکار سے کم معاوضہ دیا جاتا ہے، اشنا شاہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی با صلاحیت خوبرو اداکارہ اشنا شاہ نے مرد اداکاروں کو اداکاراؤں سے زیادہ معاوضہ دینے کے مو ضوع پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اُشناشاہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پرایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں ہیرو کم ہیں کیونکہ اس فیلڈ میں لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں زیادہ آتی ہیں، حالانکہ مرد اداکاروں کا کام اداکاراؤں سے کم ہوتا ہے مثال کے طور پر اگر کسی ڈرامے میں کسی لڑکی کے 400سینز ہیں تو اس کے مقابلے میں لڑکے کے300سینز ہوں گے۔ انھوں نے بتا یا کہ دراصل ڈرامے کی کہانی ہی عورت کے گرد گھوم رہی ہوتی ہے اس لیے ڈرامے میں کام بھی لڑکی کا زیادہ ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود مرد اداکاروں کو اداکاراؤں سے زیادہ معاوضہ دیاجاتا ہے اور یہ نہایت غیر منصفانہ ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اداکارائیں سیٹ پر جلدی آتی ہیں، زیادہ محنت کرتی ہیں، ڈرامے میں اداکارائیں سب سے زیادہ روتی ہیں اور یہ آسان نہیں ہے۔

تازہ ترین