لاہور(خصوصی نمائندہ) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو یکم اکتوبر کو دوبارہ طلب کر لیا۔منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کرلیا ہے، اس حوالیسے ایف آئی نے نوٹس بھی بھیجا ہے جس میں ایف آئی اے نے سلمان شہباز کو یکم اکتوبر کو طلب کیا ہے۔نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ آپ کے اکاونٹس میں 10 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم منتقل ہوئی، اس رقم کے ذرائع کیا ہیں بتایا جائے، آپ کو 25 ستمبر کو بھی طلب کیا جاچکا ہے اگر اپ دوسری دفعہ بھی پیش نہ ہوئے تو پھر قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔دوسری جانب شہبازشریف کی رہائشگاہ پرسکیورٹی اہلکار نے آئی اے ٹیم کی جانب سے دیئے جانے والا نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا، سکیورٹی اہلکار نے ایف آئی اے حکام کو لکھ کر دیا کہ سلمان شہباز پاکستان میں موجود نہیں ہیں۔