آپ آف لائن ہیں
جمعرات11؍ ربیع الاوّل 1442ھ 29اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسرا بیلگیچ کی نئی دلکش تصاویر

دُنیا بھر میں مقبول شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر شیئر کردی ہیں۔

’ارطغرل غازی‘ میں ایک سخی اور صاف دل حلیمہ سلطان کا کردار ادا نبھاکر لاکھوں لوگوں کے دلوں میں اپنا ایک اعلیٰ مقام بنانے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نےحال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔


اسرابیلگیچ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اُنہوں نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے، گلابی اور ہلکے سبز رنگ کی شرٹ میں ملبوس اسرا بیلگیچ اپنی خوبصورت مُسکراہٹ سے ان تصاویر کو مزید دلکش بنارہی ہیں۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اسرا بیلگیچ نے کوئی کیپشن نہیں لکھا لیکن اِس کے باوجود بھی مداحوں کی جانب سے اُن کی اس تصویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

اسرا بیلگیچ نے 11 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے اب تک 5 لاکھ 47 ہزار سے زائد صارفین لائک کر چکے ہیں۔

اس سے قبل اسرا بیلگیچ نے انسٹاگرام پر اپنے ڈرامے ’رامو‘ کا نیا ٹریلرجاری کیا تھا، اداکارہ نے نئی قسط کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے ترکش زبان میں اپنے چاہنے والو ں کو بتایا تھا کہ ’یہ اُن کے ڈرامے ’رامو‘ کی اگلی قسط کا ٹریلر ہے۔‘


خیال رہے کہ’رامو‘ جرائم پر مبنی ایک ترکش ڈراما ہے جس کی نشریات کا آغاز تُرکی میں ہوگیا ہے اور اس ڈراما سیریز میں اسرا بیلگیچ ایک ’بولڈ اور ماڈرن خاتون‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید