• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرا بیلگیچ نے ’رامو‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا


اسرا بیلگیچ نے ’رامو ‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا


اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا خوبصورت کردار نبھا کر دُنیا بھر میں مقبول ہونے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے اپنے ڈرامے ’رامو‘ کا نیا ٹریلر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

ڈراما سیریز ’رامو‘ کے سیزن  2  کی پہلی قسط کی کامیابی کے بعد اسرا بیلگیچ نے اپنے مداحوں کو اگلی قسط کے لیے مزید انتظار نہ کرواتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’رامو‘ کی دوسری قسط کا ٹریلر بھی شیئر کردیا ہے۔


اسرا بیلگیچ نے نئے قسط کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے ترکش زبان میں اپنے چاہنے والو ں کو بتایا کہ ’یہ اُن کے ڈرامے ’رامو‘ کی اگلی قسط کا ٹریلر ہے۔‘

اِس سے قبل اسرا بیلگیچ نے انسٹاگرام پر ڈرامے’رامو‘ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی تھی۔


’رامو‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اسرا بیلگیچ نے اپنے ڈرامے کی نئی قسط نشر ہونے کی تاریخ اور دن سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’18 ستمبر، جمعے کی شام۔‘

خیال رہے کہ’رامو‘ جرائم پر مبنی کرتا ایک ترکش ڈراما ہے جس کی نشریات کا آغاز تُرکی میں ہوگیا ہے اور اس ڈراما سیریز میں اسرا بیلگیچ ایک ’بولڈ اور ماڈرن خاتون‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

تازہ ترین