• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے 5 روز پہلے ہی اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا


قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنی گرفتاری سے پہلے ہی آگاہ تھے۔

خیال رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) اہلکاروں نے شہباز شریف کو آج احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

لیگی صدر مذکورہ کیس سے متعلق ضمانت میں توسیع کے لیے عدالت میں موجود تھے کہ ان کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی، جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

شہباز شریف نے تقریباً 5 روز قبل لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اظہار کیا تھا کہ انھیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے۔

تازہ ترین