العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سزا دلوانے والے قومی احتساب بیورو (نیب) کے اسپیشل پراسیکیوٹر مستعفی ہوگئے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ واثق ملک کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین نیب کو اپنا استعفیٰ بھجوا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ واثق ملک نے نواز شریف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل بھی دائر کی تھی۔
دوسری جانب نیب حکام نے بتایا کہ واثق ملک اپنے معاہدے کا ایک ماہ مکمل ہونے سے قبل ہی مستعفی ہوگئے۔
نیب حکام نے موقف اپنایا کہ واثق ملک کسی اختلاف پر نہیں بلکہ پریکٹس کے لیے مستعفی ہوئے ہیں۔