• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبداللّٰہ عبداللّٰہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات


افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللّٰہ عبداللّٰہ نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں شاہ محمود قریشی اور عبداللّٰہ عبداللّٰہ نے افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد پریس بریفنگ میں شا ہ محمود قریشی نے کہا کہ امن مذاکرات میں آگے بڑھنے کا فیصلہ افغانستان کو کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کردار صرف مدد اور سہولت دینے کا ہے، ہم افغان امن عمل کی کامیابی کےلیے دعا گو ہیں۔


وزیر خارجہ نے کہا کہ عبداللّٰہ عبداللّٰہ کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، افغانستان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہو۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد جلد افغانستان کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغان امن عمل کے لیے ہر ممکن معاونت اور تعاون فراہم کیا جس پر افغان وفد نے شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین