آپ آف لائن ہیں
پیر 8؍ ربیع الاوّل1442ھ 26؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عبداللّٰہ عبداللّٰہ کا دورہ پاکستان، شیڈول سامنے آگیا

چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ کے دورہ پاکستان کا شیڈول سامنے آگیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ کل 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

عبداللّٰہ عبداللّٰہ کے ہمراہ اسلام آباد آنے والے وفد میں افغان مفاہمتی کونسل کے اہم ارکان بھی شامل ہوں گے۔


ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل اپنے دورہ پاکستان کے دوران صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِاعظم عمران خان اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔

عبداللّٰہ عبداللّٰہ وفد کی صورت میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل کے دورہ پاکستان میں افغان امن عمل کے تناظر میں بات چیت ہوگی، اس دوران دوطرفہ تعلقات اور عوامی سطح پر روابط مستحکم بنانے کا موقع ملے گا۔

اپنے دورے کے دوران چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجیک اسٹڈیز سے خطاب بھی کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید