• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا بحران میں خدمات پر حکومت پاکستان کا اعتراف، دیوان افضال کے اعزاز میں علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ کی جانب سے تقریب

ویانا(اکرم باجوہ)ویانا کے معروف بزنس مین اور مقامی ریسٹورنٹ کے مالک دیوان افضال کو حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا 19کویڈ کے دوران پاکستان میں امداد کرنے پر وزارت خارجہ کی جانب سے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا تھا۔پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نےاس سلسلے میں دیوان افضال کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات حاجی ملک امین اعوان،عرفان شاہد،حبیب الرحمان یوسفزئی، عبدالحق،بابرفہیم ،طارق محمود،عارف داؤد،بلدیاتی امیدوار نعمان احمد اعوان ،قاری شبیر احمد، مرزا شجاعت علی اور پاک فرینڈز آسٹریا کے چیرمین حاجی قمر حسین چوہدری،سینئر نائب صدر چوہدری امجد چٹھہ،نائب صدر چوہدری علی شرافت،جنرل سیکرٹری حاجی رانا ادریس،جوائنٹ سیکرٹری سید محمود شاہ،فنانس سیکرٹری چوہدری ندیم نزیر،جوائنٹ فنانس سیکرٹری حاجی غلام اظہر،میڈیا کوآرڈینیٹر ریاض بلوچ،نائب میڈیا کوارڈینیٹر عبدالستار مہر،رابطہ کمیٹی کے سربراہ سید غالب حسین شاہ،نائب رابط کمیٹی امجد بھٹی ،سرپرست اعلیٰ الحاج محمد اکرم بٹ و دیگرنے شرکت کی۔ دیوان افضال کو میزبان تقریب علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے پاکستان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ ملنے پر اپنی اور پاک فرینڈز کی پوری ٹیم کی جانب سے مبارکباد اورخراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فرینڈز کی پوری ٹیم کو دیوان افضال پر فخر ہے، اس کے اس کارنامہ پر پاک فرینڈز آسٹریا کا نام فخر سے بلند ہوا ہے، پاک فرینڈز آسٹریا حکومت پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔پاک فرینڈز آسٹریا کے دوسرے عہدیداران اور پاکستانی کمیونٹی کے حاضرین شرکاء نے بھی فرداً فرداً دیوان افضال کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس سے قبل تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت شریف سے کیا گیا۔دیوان افضال نے پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ کی جانب سے انکے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں پاکستانی ہوں اور اپنے پاکستان کی سربلندی اور وقار کے لیے میں نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے اور آپ سب کے تعاون سے یہ سلسلہ انشاءاللہ جاری رہے گا۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو ڈنر دیا گیا اور میزبان تقریب علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے تمام حاضرین شرکاء کا دیوان افضال کے اعزاز میں تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین