• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو این قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر متنازع اور حل طلب ہے، محمد غالب

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ کشمیر ایک وحدت ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر متنازع اور حل طلب ہے، وزیر اعظم پاکستان نے اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادی اقوام متحدہ سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ کے پُرامن اور دیرپا حل کے لیے دنیااپنا کردار ادا کرے، حکومت پاکستان کے اس موقف اور کشمیریوں کی ترجمانی کا تقاضا ہے کہ پاکستان گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے لیے آئین میں کوئی تبدیلی نہ کرے، یہ علاقے پاکستان کے ساتھ ہیں، ان کی قانونی حیثیت کو نہ چھیڑا جائے، گذشتہ سال5 اگست کو بھارت نے آئین میں میں تبدیلی کر کے جو اقدامات کیے اس پر کشمیری اور پاکستانی دنیا بھر میں سراپا احتجاج ہیں، بھارت نے غیر قانونی اقدامات کیے ہیں اور اقوام متحدہ کے معاہدوں کی خلاف وزری کی ہے، پاکستان ایسا ہی کوئی قدم نہ اٹھائے آئین میں کوئی ترمیم نہ کی جائے جس سے سفارتی محاذ پر مشکالات پیدا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ حالات میں بھارتی سازشوں پر توجہ دے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی جس طرح کی سازشیں کر رہاہے ، غیر کشمیریوں کو آباد کر کے آبادی تناسب کو تبدیل کر کے نتائج کو اپنے حق میں حاصل کرنا چاہتا ہے اس کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور کشمیر کو تقسیم کرنے سے بچایا جائے۔ محمد غالب نے کہا کہ حکومت پاکستان ایسے اقدامات سے گریز کرے جس سے مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کی جدو جہد کو نقصان پہنچے اور کشمیریوں کے اندر پاکستان کے بارے میں بے اعتمادی اور غلط فہمیاں پیدا ہوں، پاکستان دنیا کاواحد ملک ہے جس سے کشمیریوں کی بڑی توقعات ہیں، پاکستان کی حمایت اور عملی مدد کے بغیر کشمیر آزاد نہیں ہوسکتا، نو لاکھ بھارتی فوج کو پتھروں سے نہیں نکالا جاسکتا، حکومت کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کشمیر پالیسی اور حکمت عملی اپنائے، حکومت کے وفاقی وزرا حکومت کی پالیسوں پر عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں، وزارت خارجہ کی کارکردگی پر انگلیاں اور سوال اٹھائے جارے ہیں، حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے مختلف محاذوں پر برسرپیکار کشمیریوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرے۔
تازہ ترین