• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابا جان اور دیگر کارکنان کو رہا کیا جائے،رہنمااے ڈبلیو پی

​ لیڈز(پ ر)عوامی ورکرز پارٹی برطانیہ نے اپنے سینئر رہنما بابا جان کو 10 سال سے جیل میں قید رکھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور گلگت بلتستان کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے دیگر ساتھی کارکنان سمیت ان کی فوری رہائی کو یقینی اور عمر قید کی سزا کومنسوخ کریں۔ عوامی ورکرز پارٹی کی فیڈرل کمیٹی کے ممبر بابا جان اور دس دیگر سیاسی کارکن غذر ڈسٹرکٹ کی دماس جیل میں عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔ وہ عطا آباد سانحہ کے حوالے سےبے بنیاد الزامات پر عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں ۔اس حقیقت کے باوجود کہ بابا جان احتجاجی مقام پر موجود نہیں تھے ، انہیں اور 10 دیگر نوجوانوں کوعمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ عوامی ورکرز پارٹی کے رہنمالیڈز سے پروفیسر محسن ذوالفقار، پرویز فتح، مانچسٹر سےسید احمد بظامی، ذاکر حسین ایڈووکیٹ، ضمیر بٹ، انیس زیدی، بریڈ فورڈ سے لالہ محمد یونس، رشید احمد خاطر ایڈووکیٹ، پروفیسر فیبی حسین، لیور پول سے کامران یونس، کامریڈ سحرس، نیو کیسل سے رشید سرابھا، چوہدری نظر حسین، صغیر احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں بابا جان و دیگر اسیروں اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔رہنمائوں نے متنبہ کیا کہ اگر انہیں رہا نہ کیا گیا تو پارٹی قومی اور بین الاقوامی سطح پر احتجاجی مہم شروع کرے گی۔ اے ڈبلیو پی کی قیادت نے کہا کہ بابا جان نے کوئی جرم نہیں کیا ہے انہیں گلگت بلتستان کے مزدور طبقے اور غریبوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی وجہ سے سزا دہ جا رہی ہے۔
تازہ ترین