• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کے 18 ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے ملک بھر کے 18ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی کے دو نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں۔ پہلے نوٹیفکیشن میں 14 اسسٹنٹ کو ترقی دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ بنا دیا گیا ہے، ترقی پانے والوں میں کراچی، پشاور اور بلوچستان سے ایک ایک جبکہ باقی کا تعلق ہیڈکوارٹر سے ہے۔ ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق چار اسٹینو ٹائپسٹ کو بطور اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں سے تین کا تعلق لاہور سے جبکہ ایک اسلام آباد سے تعلق رکھتا ہے۔
تازہ ترین