• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پولیو مہم کا اختتام، 17 لاکھ 78 ہزار بچوں کو ویکسین دی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے مہم 21ستمبر کو شروع کی گئی تھی 28ستمبر کو کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی ہے کمشنر کراچی انسداد پولیو ٹاسک فورس نے کمشنر کراچی سہیل راجپوت کو انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کر دی ہے رپورٹ میں مہم کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیاہے کہ مہم کامیابی سے مکمل کی گئی ہے مہم کے دوران ۔ 17لاکھ 78 ہزار 598 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے 94 فیصد سے زائد ہدف حا صل کیا گیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ کے مقابلے میں نو فیصد زائد ہدف حاصل ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سپر ہائی رسک یونین کونسلوں میں دو لاکھ 87 ہزار 739 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ رہ جانے والے بچوں کے لئے تین روز کا خصوصی پروگرام شروع کریں ،فیصلہ کیا گیا ہے کہ رہ جانے والےبچوںکو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لئے خصوصی تین روزہ انسداد پولیو پروگرام اسی ہفتہ شروع ہوگا۔

تازہ ترین