کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے لا ڑکا نہ میں پو لیس اہلکا ر پر تشدد اور بعدازں دادرسی نہ ہونے پر دل بر داشتہ ہو کر خو د کشی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی نے 13بر سوں میں اپنی نا اہلی اور بد عنو انی سے ادارے تبا ہ کئے، محکمہ پو لیس کو سیا سی اثر رسوخ سے آزاد ہونا چاہیے۔انہوں نے آئی جی پولیس سے مطا لبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو فوری گر فتار کیا جائے۔