لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کے رو برو دلائل دینے والے نیب کے پراسیکیوٹر فیصل بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیب یا کسی انفرادی شخص کی جیت یا ہار نہیں بلکہ رول آف لاء کی جیت ہے ۔ نیب فیس نہیں بلکہ کیس دیکھتا ہے ۔ شہباز شریف کے اکائونٹ میں 170ٹی ٹیز کے ذریعے رقم آئی ، غیرملکی اثاثوں اور ٹی ٹیز وغیرہ سے متعلق عدالت کو بتا دیا۔