اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ پاکستان نے گھریلو اور تجارتی مانگ کی بڑھتی ہوئی طلب کے دوران خاص طور پر موسم سرما میں ملک میں سپلائی میں خلل پڑنے سے متعلق گیس کے ہنگامی ذخیرے کی تعمیر پر غور شروع کر دیا ہے، اسٹرٹیجک زیر زمین گیس ذخیرہ (ایس یو جی ایس)کی تعمیر توانائی کی مسلسل فراہمی اور قیمت مستحکم رکھنے کیلئےحکومتی پالیسی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن میں زیر زمین گیس ذخیرہ کرنے کیلئے سہولت کی تعمیر سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اس پراجیکٹ کے لئے پاکستان کی معاونت کر رہا ہے اور یورپی آئل اینڈ گیس کے سازوسامان کی کمپنیاں بھی اس منصوبے میں شامل ہیں۔