• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان گھر سے احتساب شروع کریں ، پیپلز پارٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیزالرحمن چن نے گزشتہ روز سلامت پورہ جی ٹی روڈ، رحمان پورہ، پیسہ اخبار، گڑھی شاہو اور شاہدرہ میں بلاول بھٹو کی سالگرہ کے کیک کاٹے جن میں کارکنوں کی بڑٰ ی تعداد نے شرکت کی۔ رحمان پورہ میں پیپلز پارٹی کے زونل صدر جاوید اقبال خان اور پارٹی رہنما ریاض جٹ نے تقریبات منعقد کیں پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیزالرحمن چن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی لاہور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی احتجاجی تحریک کے دوران انتہائی موثر کردار ادا کرے گی۔ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد نے کہا کہ اگر عمران خان نے احتساب کرنا ہے تو گھر سے شروع کریں ۔مزید براںپیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنمائوں کو انتقام کا نشانہ بنانے سے عوامی مزاحمت نہیں رکے گی۔
تازہ ترین