آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسد خان اچکزئی کو لاپتہ کرنا افسوسناک ہے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل نے سینئر وکیل امجد خان اچکزئی کے بڑے بھائی و اے این پی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی کا رہنما کوئٹہ میں پارٹی اجلاس کے بعد گزشتہ دنوں کوئٹہ سےاپنے علاقے چمن جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اسے لاپتہ کردیا ہے بیان میں کہا کہ بلوچستان سیاسی کارکنوں کی آئے روز لاپتہ کرنا غائب کرنا روز کا معمول بن چکا ہے جو کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بیان میں کہا کہ اگر اسد اچکزئی کا جرم ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کیا جائے کسی شہری کو جبری طور پر لاپتہ کرنا خلاف قانون ہے۔

کوئٹہ سے مزید