ملتان (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے دو ملزمان کو جیل بھجوا دیا۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان یونس اور آصف کے خلاف مخبر نے اطلاع دی کہ ملزمان جو کہ ٹبہ بدر شیر بہاولپور کے رہائشی ہیں۔ ملزمان نے اپنے گھر میں موبائل فون، بے نامی سمز اور لیپ ٹاپ کے ذریعے بے نظیر انکم سپورٹ کے میسج کرکے لوگوں کو لوٹنے کا کام شروع کررکھا ہے جس پر ریڈ کیا جائے تو ملزمان سامان سمیت گرفتار ہوسکتے ہیں۔ اس معاملے کی سنگینی پر ایف آئی اے نے ٹیم تشکیل دیکر ریڈ کیا اور ملزمان کو گرفتار کرکے مذکورہ سامان بھی قبضے میں لیا گیا تھا تاہم عدالت نے ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔