• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی طریقے سے دبئی جانے والا مسافر جیل منتقل

ملتان (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی راستے سے دبئی جانے والے مسافر ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں  ایف آئی اے کے مطابق ملزم الطاف حسین کے خلاف درج مقدمہ میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم دو سال قبل غیر قانونی طور پر ایران اور اومان کے راستے سے دبئی چلا گیا، بعد ازاں ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان واپس آیا جس کا ایمیگریشن ڈیٹا میں ریکارڈ موجود نہیں تھا،  ایف آئی اے نے  ملزم کو تحویل میں لیا تھا، ملزم دوران تفتیش قصور وار ٹھہرایا گیا ہے ، اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔
تازہ ترین