• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی ملتان میں داخلے شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتان میں ایف اے ، ایف ایس سی ، آئی سی ایس، جنرل سائنسز کی کلاسز میں داخلے شروع ہوگئے، شیڈول کے مطابق داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر مقرر کی گئی ہے ،ترجمان یونیورسٹی کے مطابق پہلی میرٹ لسٹ 19اکتوبر ، دوسری 21اکتوبر، تیسری 23اکتوبر کو آویزاں کردی جائے گی، جبکہ کلاسز 28اکتوبر سے شروع ہوں گی ، کنگ شپ اور سپورٹس کی بنیاد پر فیس میں رعایت کی پالیسی بھی رکھی گئی ہے جبکہ طالبات کےلئے پیف سکالر شپ، ویمن یونیورسٹی سکالرشپ اور ایچ بی ایل میرٹ نیڈ بیس سکالر شپ فراہم کیے جائیں گے۔
تازہ ترین