• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پلاٹ رقم تنازع پر اغوا ہونے والا وکیل بازیاب، 2 افراد گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ سربند پولیس نے پلاٹ کی رقم کے تنازعہ پراغوا ہونے والے وکیل کو بازیاب کرکے دو افراد کو گرفتار کر لیا ۔تھانہ سربند پولیس کے مطابق گزشتہ روز انہیں اطلاع ملی کہ لنڈی اخون احمد میں لباس خان کے حجرہ میں ایک شخص کو محبوس رکھاگیا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر حجر ہ سے دو مسلح افراد میاں گل ولد غلام جان اور غنی ولد عزیز محمد کو گرفتار کر لیااور کمرہ میں محبوس رکھے گئے عمران ایڈووکیٹ سکنہ دلہ زاک روڈ کو بازیاب کرالیا عمران ایڈووکیٹ نے پولیس کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس نے 120مرلہ پلاٹ قاری جان محمد پرفروخت کیا تھا جس میں اس نے قاری سے 57لاکھ روپے بیعانہ وصول کیاتھا بعد میں جان محمد کے ایماء پر لباس خان اور نواز خان پسران اولس خان نے اسے فون کر کے بتایا کہ وہ پلاٹ واپس کرنا چاہتاہے تم انہیں رقم واپس کرو اور اگر رقم واپس نہ کی تو جان سے مار دئیے جائو گے اس کے بعد پکڑ کر حبس بے جامیں رکھا پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔
تازہ ترین