• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی سپیکرنے ورسک روڈ پر پل کی تعمیرو بحالی کی جگہ کا معائنہ کیا

پشاور ( نیوزڈیسک)ڈپٹی سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی محمودجان نے ورسک روڈ پر واقع پیربالا پل کی تعمیر بحالی ،بہتری اور حد بندی کے سلسلے میں جگہ کا معائنہ کیا اور تعمیر ی مرحلے کے دوران عوامی مشکلات کے ازالے کے لئے متعلقہ حکام سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ڈپٹی سپیکرنے دوران معائنہ متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مذکورہ پل کی تعمیر وکشادگی کے دوران عوام کو متبادل راستہ کی فراہمی کے لئے اطراف میں موجودغیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور پیربالا چوک کی توسیع کیلئے چوک میں نصب بجلی کا ٹرنسفارمر فوری منتقل کیا جائے تاکہ چوک کی کشادگی سے عوام کو آمدورفت میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ باآسانی آمدورفت جاری رکھ سکیں۔انہوں نے ورسک روڈ پر پیر بالا سے شاہ گئی تھانہ سفید سنگ روڈ کے اطراف میں غیرقانونی تجاوزات دورکرنے اور مذکورہ ٹی ایم او کو گندکی کے ڈھیر ہٹانے کی بھی ہدایت کی اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ پیربالا روڈ کے ہمراہ واٹر چینل کی توسیع ودوبارہ بحالی اور اطراف میں غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھی فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ روڈ کی کشادگی ممکن بنائی جاسکے۔ قبل ازیں متعلقہ حکام کی جانب سے پیر بالا پل سے متعلق ڈپٹی سپیکر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور تمام پہلووں کا باغو رجائزہ پیش کیا گیااورمذکورہ سکیم میں حائل روکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے تجاویز پیش کی گیئں۔
تازہ ترین