• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں ، مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن

پشاور ( نیوزڈیسک )بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے جاری مہم کے دوران بجلی چوری کے خلاف بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز نے ڈومیل، رورل 1،بنوں سٹی 2 ڈی آئی خان،کینٹ ڈی آئی خان،ٹانک 1،اورکرک سب ڈویژنز کے علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان سے بقایاجات کی وصولی کے سلسلے میں 5 ملین روپے سے زائد کی وصولی کی،46 ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑا گیا جن کو فوری طورپرتبدیل کرکے ان کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے،140 میٹروں سے بجلی کی فراہمی عدم ادائیگی کی وجہ سے منقطع کردی گئی ہے،13 افراد کے خلاف کنڈوں کے استعمال پر ایف آئی آر درج کروادی گئی، رورل 1 سب ڈویژن ڈی آئی خان سب ڈویژن کے علاقوں میں کنڈوں کے استعمال پر5 افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کر دی گئی ،ڈومیل سب ڈویژن کے علاقوں میں 2 افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کردی گئی ،سٹی 2 ڈی آئی خان سب ڈویژن کے علاقوں میںکاروائی کے دوران 3 افراد کے خلاف ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر ایف آئی آردرج کردی گئی ہے،نادہندہ گان سے 0.04 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،15 میٹروں کو چیک کیا گیا،ٹانک 1 سب ڈویژن کے علاقوں میں 12 کنڈوں کو ہٹایا گیا،2 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ،کرک سب ڈویژن کے علاقو ں میں نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 0.02 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،18 کنڈے ہٹائے گئے۔
تازہ ترین