آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حکمرانوں کی نااہلی سے معاشی بحران بدترین ہوگیا، ملک عدیل

پشاور(نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی پشاورسٹی ڈسٹرکٹ کے چیئرمین ملک عدیل اعوان اور سیکرٹری اطلاعات فراز خان نے کہا ہے کہ دھاندلی سے مسلط ہونے والے سلیکٹڈ حکمرانوں کی نااہلی نالائقی کرپشن و لوٹ کھسوٹ سے ملک بدترین معاشی بحران سے دو چار ہو چکا ہے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں۔ غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہو گئی ہے اور غریبوں کے بچے بھوک سے بلبلا رہے ہیں۔ انہوں نے پشاور کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارخانے بند ہونے اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہونے سے غربت و بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کی طرف سے دو سال گزرنے کے بعد بھی ایک بھی وعدہ پورا کر کے نہیں دکھایا گیا۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بجائے مزید ایک کروڑ پچیس لاکھ لوگوں کو بے روزگار کر لیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور کو مثالی شہر بنانے کی بجائے غلاظت کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔ عوام کے حقوق کے لئے دلیرانہ جدوجد سے قومی وطن پارٹی عوام کی امیدوں کا محور بن گئی ہے۔ قومی وطن پارٹی عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

پشاور سے مزید