• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہری شہریت پر سینیٹ انتخابات کی اجازت کیخلاف درخواست خارج


سندھ ہائی کورٹ نے دہری شہریت کے حامل سیاست دانوں کو سینیٹ انتخابات لڑنے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جب کوئی چیز قانون میں شامل ہی نہیں تو عدالت کس قانون کے تحت روک سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب قانون بن جائے تو اس کے خلاف عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ آئین دہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دیتا، جبکہ کابینہ نے دہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔


درخواست گزار کا یہ بھی کہنا تھا کہ کابینہ عدالت کے فیصلوں کو کیسے چیلنج کر سکتی ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد اور بھی کئی مراحل ہوتے ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے انہیں ہدایت کی کہ اس طرح عدالتوں پر بوجھ مت ڈالیں۔

تازہ ترین