• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمایہ کاری میں صنفی امتیاز کے خاتمے کیلئے ویمن امپاورمنٹ گروپ تشکیل، مشیر تجارت

وزیراعظم کے مشیرِتجارت عبدالرزاق داؤد نے ویمن امپاورمنٹ گروپ کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں مشیر تجارت نے کہا ہے کہ مجھے بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ویمن امپاورمنٹ گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ویمن امپاورمنٹ گروپ کے ذریعے تجارت، سرمایہ کاری میں صنفی امتیاز کو ختم کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ خواتین کو کاروباری سرگرمیوں میں وسیع مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ وزراتِ تجارت اور ای کامرس کونسل کاروبار میں آسانیوں کے اقدامات کرے گی۔

مشیر تجارت نے کہا کہ خواتین کی معاشی خود مختاری کے لیے حکومت نے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

تازہ ترین