• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان ائیرلائنز مسافروں کو اب ’خواتین و حضرات‘ کہہ کر مخاطب نہیں کریگی

جاپان کی قومی ایئرلائن  نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ مسافروں کو لیڈیز اینڈ جینٹلمین (خواتین و حضرات) کہہ کر مخاطب نہیں کرے گی، بلکہ اسکی جگہ یہ کہا جائے گا کہ تمام مسافر متوجہ ہوں۔ 

یاد رہے کہ دنیا کی دیگر فضائی کمپنیوں کی طرح اب جال (JAL) نے بھی جنس کے فرق کو بالائے طاق رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس فیصلے پر یکم اکتوبر سے عملدرآمد ہوگا اور جاپان کے ایئر پورٹس اور فلائٹس میں اعلانات کے لیے تمام مسافر متوجہ ہوں اور سب کو صبح، شام یا رات بخیر جیسے جملے استمال کیے جائیں گے۔

دنیا کی متعدد ایئرلائنز نے اپنے خواجہ سرا مسافروں کا خیال کرتے ہوئے یہ تبدیلی کی تھی۔

جاپان ایئرلائنز کے ترجمان مارک موریموتو نے ایک ای میل کے ذریعے  بتایا کہ ہم ایک ایسی فضائی کمپنی بننا چاہتے ہیں جو ایک مثبت ماحول مہیا کرے۔ ہم نے طے کیا ہے کہ کسی کی جنس، عمر، قومیت، نسل، مذہب اور معذوری کی بنا پر تفریق نہیں کریں گے۔

تازہ ترین