• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے،اسد بٹ

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ یوتھ ونگ نارتھ اینڈ ہمبرسائیڈ کے صدر اسد بٹ نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن سے انتقام لے رہی ہے۔ اسد بٹ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے گلگت بلتستان میں مثالی ترقیاتی کام کئے ہیں، تحریک انصاف کو وہاں الیکشن میں شکست نظر آرہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن مکمل طور پر متحد ہے۔ شیخ رشید خود آمریت کی پیداوار ہیں جنہوں نے ہمیشہ آمریت کی حکومت کی گود میں بیٹھ کر سیاست کی ،عوام ایسے افراد کی باتوں پر یقین نہیں کرتے۔
تازہ ترین