• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینکنگ اسنوکر شروع،اسجد اور علی حیدر کو اپ سیٹ شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک کے سینئروائس پریذیڈنٹ جاوید اشرف نے نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ ایونٹ کے پہلے روز نمبر تین سیڈ اسجد اقبال اور نمبر آٹھ سیڈ علی حیدر کو حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسجد اقبال کو ان سیڈڈ محمد اجمل نے اور علی حیدر کو حارث طاہر نے شکست دی۔ قبل تقریب سے خطاب میں جاوید اشرف نے کہا کہصحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔اس موقع پر شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشد حسین، ابن حسن، انورفاروقی، افشاں شکیل، سعید آزاد، عظمت اللہ خان عارف بھوپالی،علیم خان موسی، زاہد شہاب، محمدجاوید، قمرعلی، نوید کپاڈیہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین