کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورونا کیسز کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کر اچی، کراچی کے تمام ڈ پٹی کمشنرز اور تمام ایس ایس پیز کو ایک مراسلے کے ذریعے مائیکرواسمارٹ لاک ڈائون پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے،جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اس لیے ایس او پیز پر اور بالخصوص مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون پر عملدرآمد کرایا جائے، اس لیے متعلقہ ضلعی ہیلتھ افسران سے رابطے میں رہا جائے اور پولیس فورس تعینات کی جائے۔