• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج بینک رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، اسٹیٹ بینک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق بینکوں کی برانچیں 30ستمبر2020ء کو حکومتی ڈیوٹیوں/ ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کے لئے توسیع شدہ وقت تک کھلی رہیں گی.

بینکوں کی تمام برانچیں اوور دی کاؤنٹر (اوٹی سی) سہولت کے ذریعے حکومتی ڈیوٹیوں/ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کے لئے30ستمبر2020ء (بدھ) کو توسیع شدہ بینکاری وقت رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی.

مزید اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ نفٹ (30ستمبر2020ء)بدھ کی سہ پہر5بجے اسپیشل کلیئرنگ کا بندوبست کرے گا تا کہ ادائیگی کے مذکورہ آلات کی اسی دن کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ کو یقینی بنایا جاسکے.

لہٰذا تمام بینک اپنی متعلقہ برانچیں30ستمبر2020ء (بدھ) کو اس وقت تک کھلی رکھیں گے جو نفٹ کی جانب سے حکومتی لین دین کی اسپیشل کلیئرنگ میں سہولت دینے کے لئے درکار ہے۔

تازہ ترین