• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان غربت کا شکار ،حکمران شاہ خرچیو ں میں مصروف ہیں،جے آئی یوتھ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جے آئی یوتھ پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہد نوید ملک اور صوبائی صدر نور الدین غلزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام اسلام و پاکستان سے محبت کرنے والے ہیں بدقسمتی سے وفاق نے یہاں کے محب وطن عوام کو ان کے بنیادی حقوق نہیں دیئے جو لمحہ فکریہ ہے ۔ جماعت اسلامی حقیقی تبدیلی لاکر ملک میں اسلامی نظام نافذ کرکے بلوچستان کو خوشحال بنائیگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنےکچلاک و کوئٹہ میں حلف برداری و نوجوانوں کی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر حافظ نور علی ، جے آئی یوتھ ضلع کوئٹہ کے صدر نقیب اللہ اخوانی ، صلاح الدین نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں جے آئی یوتھ پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہد نوید ملک اور صوبائی صدر نورالدین غلزئی نے نئے ذمہ داران سے حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے آئی یوتھ پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہد نوید ملک اور صوبائی صدر نورالدین غلزئی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ، حکومتی سطح پر سادگی ہے نہ قناعت پسندی ، غربت کا شکار صوبہ کے حکمران شاہ خرچیوں میں مصروف ہیں ۔ سونے اگلتے سرزمین کے عوام نان شبینہ کے محتاج ہیں یہ سب بدعنوانی و لوٹ مار کا شاخسانہ ہے جب تک بدعنوانی کا خاتمہ اور دیانت دار قیادت کو الیکشن میں اعتماد دیکر بلوچستان کی قیادت نہیں سونپی جاتی اس وقت تک حقیقی تبدیلی ممکن نہیں ۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار و تعلیم کے مواقع فراہم کرکے قومی ترقی کی دوڑ میں شامل کیا جائے صوبے میں کھیلوں کے میدان ویران جبکہ منشیات کے اڈے آباد ہیں ، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ، تعلیمی اداروں کو ترقی دینے اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کی ضرورت ہے ، جے آئی یوتھ بلوچستان کے نوجوانوں کو منظم کرکے ظلم و جبر کے خلاف اور معاشی آئینی حقوق کیلئے تیار کرئے گی نوجوان تعلیم پر توجہ دیکر حقوق حاصل کرسکتے ہیں تعلیم ہی ترقی و خوشحالی کا راستہ ہے دینی و عصری علوم حاصل کرکے بدعنوانی کا خاتمہ کیا اور دیانت دار دین دار حکومت قائم کی جاسکتی ہے جماعت اسلامی کامیاب ہوکر بلوچستان کی محرومیوں کا خاتمہ کریگی۔ 
تازہ ترین