• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این 40کی خستہ حالی، ٹرانسپورٹرز پریشان ، تعمیر کےلیے اقدامات کیے جائیں ،جمعہ خان بادینی

کوئٹہ (پ ر )تفتان مشترکہ بس ٹرانسپورٹ کے صدر م،ممتاز ٹرانسپورٹر اور قبائلی رہنماء حاجی جمعہ خان بادینی دو روزہ دورے پر گزشتہ روز نوشکی پہنچ گئے ۔جہاں انہوں نے ٹرانسپورٹرز اور انتظامی حکام سے ملاقات کی ۔این 40 کی صورتحال ،کیشنگی چرائی اور شاہر اہ کی خستہ حالی اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش دیگر مسائل سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ این 40کی خستہ حالی کے باعث ٹرانسپورٹرزکو شدید مشکلات اور جانی وامالی نقصانات کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ این 40 کی تعمیر کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔تفتان مشترکہ بس ٹرانسپورٹ کےانفار میشن سیکرٹری میرمحمودخان بادینی نےکہا ہےکہ گزشتہ دنوں این چالیس کی نوشکی پاس کیشنگی چڑائی کی کٹائی کے لیے فنڈزکی منظوری تعمیراتی کام کے افتتاح سے متعلق بعض حلقوں کی جانب سےسرپرائزلینے کی کوشش کی گئی درحقیقت اس خطرناک چڑائی پرحادثات کی وجہ سےعلاقے کےصف ائول کےٹرانسپورٹرز اورجانی و مالی قربانیوں کی بدولت 74سال بعد اب جاکےاسے جدید طرزپربنانےکی بات ہورہی ہے۔گوکہ بی این پی کےدوستوں کی جانب سےاس کوشش کو ھم قدرکی نگاہ سےدیکھ رہیں ہیں کہ متعلقہ مقام پرعملی کام جلدشروع ہوجائےلیکن صوبائی حکومت اپنی اورموجودہ وفاقی حکومت کے اس کام کوصرف اپنی کارکردگی قراردیکر جگ ہنسائی کی بجائے اس بات کی گارنٹی دے کہ تعمیراتی کام معیار کے مطابق ہو اور دیرپاہو این ایچ اےکےمتعلقہ حکام ٹرانسپورٹرزنمائندوں کی تعمیری آراءکونظراندازنہ کریں۔انہوںنے کہاکہ ہم ناقص کارکردگی کو بےنقاب کرنےمیں دیرنہیں کریں گے۔
تازہ ترین