• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ :واٹر پائپ لائن کی ٹوٹ پھوٹ سے مکین بدبو دار پانی پینے پر مجبور

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )یونین کونسل شاہ سیداں کے علاقہ محلہ نہال چند سٹریٹ چھتی گلی  کی تعمیر عر صہ سے  ممکن نہیں بنائی گئی جسکی وجہ سے اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گلی میں بچھایا گیا سیوریج پائپ کے آدھے سے زیادہ حصے کو بند کر دیا گیا ہے جسکے باعث سیوریج کا پانی اکثر گھروں میں داخل ہو کر بدبو، تعفن کا باعث بننے کے علاوہ مچھروں اور مکھیوں کی آماجگاہ بنتا ہے واٹر پائپ   لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے مکین بدبو دار پانی پینے پر مجبور ہیں    ،ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عمر شیر چٹھہ سے  مطالبہ ہے کہ   بند سیوریج کو بحال اورواٹر پائپ   لائن کو تبدیل کر کے  ان کی مشکلات کا ازالہ کیا جا ئے۔
تازہ ترین