• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن رہنمائوں کی گرفتاریاں آئین وقانون کی خلاف ورزی، ن لیگ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن ملتان شہر کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات عمر فاروق بھٹی نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی ضمانت خارج کروانے سے نیب نیازی گٹھ جوڑ ثابت ہو گیا ہے ہم میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی پر زور مذمت کرتے ہیں ، میاں شہباز شریف کو اس لئے گرفتار کیا گیا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پہلا جلسہ ہونے جا رہا تھا اس کو ناکام بنانے کے لیے کبھی مولانا فضل الرحمن کو نیب نوٹس جاری کر دیتی ہے اور کبھی آصف علی زرداری کے اوپر منی لانڈرنگ مین فرد جرم عائد کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے عمران نیازی اپوزیشن لیڈر شپ کو جیلوں میں قید کر کے پاکستان کے آئین و قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرہے ہیں میاں شہباز شریف کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اگر ان کو نیب گردی کے دوران کچھ ہوا تو پھر اس کے ذمہ دار عمران نیازی اور اس کی کابینہ کے حواری ہوں گے انہوں نے میاں شہباز کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین