• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گومل یونیورسٹی کی105ویں سنڈیکیٹ میٹنگ میں فیسیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

پشاور(نیوزڈیسک)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی زیر صدارت گومل یونیورسٹی کی 105 ویں سنڈیکیٹ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سنڈیکیٹ ممبرا ن نے شرکت کی۔میٹنگ میں ایچ ای سی قوانین کی رو سے ایسوسی ایٹ ڈگری کو اکیڈمک کونسل کی سفارشات پر سنڈیکیٹ نے منظور کرلیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے گومل یونیورسٹی کی فیسوں کو جو کہ یونیورسٹی قوانین کے مطابق بڑھانا تھا میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ جو اس سے پہلے ہر سال 10فیصد کی بنیاد پر کیا جاتا تھا۔میٹنگ میں وینسم کالج کی اراضی کے تقریباً50سال پرانے ملکیتی دستاویزات کو ڈھونڈ نکالنے پر جسٹس(ر)محمد دائودخان اور ڈپٹی رجسٹرار لیگل سیل محمد سراج خان کی کارکردگی کو سراہا گیا جن کی شبانہ روز محنت کی وجہ سے یونیورسٹی اپنی اربوں روپے کی قیمتی اراضی سے محروم ہونے سے بچ گئی۔ان دستاویزات کو بھی میٹنگ میں ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا۔ میٹنگ میں مختلف نوعیت کے کیسوں پر کمیٹیاں بھی بنائی گئیں۔وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں اکیڈمک اور ریسرچ کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے والدین کی معاشی حالت کو دیکھتے ہوئے اس دفعہ گومل یونیورسٹی کی فیسوں میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہیں کیا جارہاہے ۔
تازہ ترین