• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

کراچی کے علاقے ملیر، شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے، واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹائون میں فائرنگ سے ملیر سٹی تھانے میں تعینات پولیس اہلکار عثمان زخمی ہو گیا۔

اہلکار عثمان سے موٹرسائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی تو اس نے مزاحمت کی، جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

ایک گولی پولیس اہلکار عثمان کی ٹانگ پر لگی، زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

نارتھ کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت زخمی اہلکار عثمان سادہ کپڑوں میں ڈیوٹی پر جا رہا تھا۔

تازہ ترین