• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں 2 گھروں میں مقیم رشتے دار فیملی کے 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد انتظامیہ نے علاقے میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق مدینہ ٹاؤن کے وائے بلاک کے 2 گھروں کے 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متاثرہ افراد میں 5 بچے، 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، دونوں گھرانے آپس میں رشتے دار ہیں۔


ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں عمل درآمد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق تمام 10 افراد کو گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین