شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )حکومت پنجاب نے تمام ڈی سی اوز ، آر پی اوز، ڈی پی اوز، سی سی پی اوز کوہر ہفتے میں چار حساس اور پر خطر مقامات کا دورہ کرکے ان کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایات محکمہ داخلہ پنجاب کی وساطت سے جاری کی گئی ہیں جن میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پیز ہفتہ میں چار مرتبہ ایسے مقامات کا خود جائزہ لیاکریں گے۔