• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں اقلیتوں کیساتھ جو سلوک ہورہا ہے وہ ڈھکا چھپا نہیں، شاہ محمود


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو’’ جیوپاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے،سنیئرتجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہاکہ اگر اپوزیشن نے اکھٹا ہو کر مزاحمت شروع کردی تو حکومت کا چلنا مشکل ہو جائے گا،پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا کہ پی پی نے حکومت کو پورا وقت دیا،سربراہ سینیٹ کمیٹی انسانی حقوق مصطفیٰ نواز کھوکھر نے موٹر وے زیادتی کیس میں سی سی پی او لاہور کے سینیٹ کمیٹی کو مطمئن کرنے یا نہ کرپانے سے متعلق کہا کہ ہمارا مطمئن ہونا بعد میں ہے ، اس ملک کے بائیس کروڑ عوام تب مطمئن ہوں گے جب اس واقعے کے ملزمان گرفتار ہوجائیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو ہورہا ہے اور ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بارہا خطوط کے ذریعے تحریری طور پر اس کا ذکر کرچکا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں ہورہی ہیں لیکن دنیا کی طرف سے اس پر اتنی توجہ نہیں دی گئی جتنی دی جانی چاہئے تھی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ کرنے والے ایک عالمی شہرت یافتہ بین الاقوامی ادارے کو مجبوراً اپنے آپریشنز کو ہندوستان میں بند کرنا پڑاکیونکہ وہ تنخواہیں دینے کے قابل نہیں رہے تھے اور تحقیق کے کاموں کو جاری نہیں رکھ پارہے تھے ۔

تازہ ترین